" اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِكْ وَسَلِّمْ."

سیرت آن لائن ساقی ِکوثرﷺ کے عشاق کی اجتماع گاہ ہے۔ اس کا مقصد شافیِ محشرﷺ کی حیات و تعلیمات سے متعلق مواد کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور سب سے بڑا خزینہ سیرت ہے جو طلبہ، محققین، شائقین سیرت اور عشاقان مصطفٰی کو سرکارﷺ سے متعارف ہونے اور ہدیہ عقیدت پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہم یہاں کتب، مقالات، مضامین، مسودے، ذخائر ،سیرت نگاروں کا تعارف، پبلشرز کے روابط، غرض ہر اس شے سے متعلق معلومات اور مواد پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی نسبت حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے ہے۔

سرورِ کونین ﷺکی سیرت مکمل ہے یہاں

!!!گر کوئی گوشہ نہیں یاں تو بتائیں ہے کہاں

وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ
"آپ کو سب جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔" (الانبیاء: ۱۰۷)

Previous slide
Next slide

تحقیق اورمطالعہ کےشائقین کے لئے بہترین وسائل

تحقیق اورمطالعہ کےشائقین کے لئے بہترین وسائل

اس ہفتے کی کتاب سیرت

فوائد بدریہ

مولانا محمد صبغتہ اللہ جنوبی ہند کے معروف عالم دین تھے۔ آپ کو امام العلماء، قاضی الملک مفتی بدرالدولہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ آپ نے عربی اور فارسی میں متعدد کتابیں تصنیف فرمائیں۔ آپ کی کتاب فوائد بدریہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ سیرت النبی پر اردو کی اولین نثری تصنیف ہے جو  1250ھ کے آس پاس نواب اعظم جاہ کی فرمائش اور ان کے فرزند محمد غوث خان بہادرکی سرپرستی میں لکھی گئی۔ کتاب میں چار ابواب ہیں جنہیں تیرہ فصلوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر فصل میں ذیلی عنوانات کے تحت بحث کی گئی ہے۔ یوں پوری کتاب میں 331عنوانات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

محققین کے لیے توشہ خاص

کیٹلاگ رکارڈ

ہم نے کیٹلاگ ریکارڈ ترتیب دیا ہے جو 6000 سے زائد اندراجات پر مشتمل ہے۔ آپ  اس کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں  کہ کون سی کتاب کس کس لائبریری میں موجود  ہے یا کس لائبریری میں کون کونسی کتب سیرت موجود ہیں۔

سیرت نمبر

ایک صدی سے زائد عرصے میں اردو رسائل کی طرف سے سیرت النبی پر شائع کیے جانے والے تقریبا 1000 خصوصی نمبرزکی تفصیلات کو پہلی بار ایک جگہ پر قابل رسائی بنایا گیا ہے۔اس ڈیٹا کے لیے ہم "السیرۃ" کے مدیراعلی سید عزیز الرحمٰن صاحب کے ممنون ہیں۔ آپ یقینا اس کاوش کو مفید پائیں گے۔ ان شاء اللہ

کتابیات

سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موضوع سے دلچسپی رکھنے والےافراد کی دلچسپی اس بات میں ضرور ہوتی ہے کہ آج تک اس موضوع پر کون کون سی کتب لکھی گئی ہیں۔ اس ضرورت کے پیش نظر ابتدائی طور پر اردو زبان کی کتابیات سیرت ترتیب دی گئی ہے جس میں 8000 سے زائد اندراجات ہیں۔

رسائل

چھاپہ خانہ کی ایجاد کے بعد سے لاکھوں رسائل و جرائد چھپ رہے ہیں۔ یہاں ان جرائد کی رابطہ معلومات اکھٹا کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن میں سیرت النبی پر مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔

مصنفین

خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی قدر پر لکھنے والی شخصیات کا تعارف موجودہ اور آیندہ نسلوں تک پہنچانے کی غرض سے ایک جگہ یکجا کرنے کی کوشش کی گئ ہے۔

مقالات

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے قلم و قرطاس کو استعمال کرنا بڑی خوش بختی ہے۔ سیرت النبی کی مختلف جہات پر لکھے گئے مقالات کو ایک جگہ اکھٹا کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ عشاقان مصطفٰی مستفید ہو سکیں۔

وسائل

شعبہ علوم اسلامیہ

پاکستان میں بالخصوص اور باقی دنیا میں بالعموم سوشل سائنسز سے متعلق یونیورسٹیز میں شعبہ علوم اسلامیہ پایا جاتا ہے چنانچہ ان کے بارے دستیاب معلومات یہاں فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

سیرت چیئرز

ہماری کوشش ہے کہ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں جہاں جہاں بھی سیرت چیئرز قائم ہیں ان تک رابطے کی سہولت یہاں فراہم کی جائے۔

پبلشرز

لائبریری کے بعد کتب کی تلاش کا سب سے اہم ذریعہ پبلشر ہوتا ہے چنانچہ یہاں آپ 8000 سے زائد کتب کے پبلشرز کے نام اور ان کی شائع کردہ کتب کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔ آپ نے سرچ باکس میں پبلشر کا نام لکھنا ہے اور اس کی شائع کردہ کتب سکرین پر ظاہر ہو جائیں گی۔

غیرملکی لائبریریز

عہد حاضر کی ترقی میں دیگر عوامل کے علاوہ تحفیظ علم کے لیے شاندار لائبریریوں کے قیام نے غیرمعمولی کردار ادا کیا ہے۔ اس فہرست کے ذریعے دنیا بھر کی 150+ معتبر لائبریریوں کی رابطہ تفصیلات اور وہاں موجود کتب سے گوہر مطلوب تلاش کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

پاکستانی لائبریریز

علم کی ترویج و اشاعت میں لائبریریوں کی حیثیت مسلمہ ہے۔ پاکستان میں بھی متعدد لائبریریاں پائی جاتی ہیں جن سے اہل علم استفادہ کرتے رہتے ہیں۔ یہاں پاکستان بھر میں پھیلی 50+ لائبریریز کی رابطہ تفصیلات اور ان کی سرچ سے استفادہ کی سہولت فراہم کی گئ ہے

عنوانات تحقیق

مختلف تعلیمی اداروں اور تحقیقی جرائد میں سیرت پر لکھے گئے مقالات اور مضامین کے عنوانات کو یہاں اکھٹا کرنے کی سعی کی گئی ہے تاکہ نئے محققین کو اپنے لیے موضوع کا تعین کرتے ہوئے ماضی میں ہو چکے کام سے آگہی ہو اور وہ نئی جہات تلاش کر سکیں۔ اس فہرست میں آپ کو 1400+ عنوانات ملیں گے۔

زبان خلق

میڈیا گیلری

ہماری کاوشیں

کتابیات
0 +
کیٹلاگ ریکارڈ
0 +
پبلشرز
0 +
عنوانات
0 +
مقالات
0 +
خصوصی نمبر
0 +
کتب
0 +
لائبریریز
0 +
عام طور سے پوچھے جانے والے سوالات

اس کی ایک وجہ ہجے ہو سکتے ہیں سپیس وغیرہ کو چیک کرکے دوبارہ لکھیں۔ کوئی انٹری ڈھونڈنے کے لیے اس سے متعلقہ فہرست میں سرچ کریں۔ مثلا  اگر آپ کتابیات سے دلچسپی رکھتے/رکھتی ہیں تو کتابیات کی فہرست میں تلاش کریں اور اگر آپ کی دلچسپی ڈائون لوڈ سے ہے تو پھر ڈائون لوڈ کی فہرست میں تلاش کریں۔

ٹیبل میں آپ دو طرح سے اپنی انٹری تلاش کر سکتے ہیں۔ اول ٹیبل کے اوپر دائیں طرف دی گئی سرچ بار میں لکھ کر، دوم ٹیبل کی پہلی قطار[ہیڈنگ لائن] میں ہر کالم کے عنوان کے ساتھ اوپر اور نیچے کی طرف کے نشانات بنے ہوئے ہیں آپ جس کالم کے نشان کو کلک کریں گے اس کے لحاظ تمام انٹریز صعودی/نزولی ترتیب میں ظاہر ہو جائیں گی۔

جب آپ کسی بھی فہرست کے سرچ باکس میں کچھ لکھتے ہیں تو اس کا نتیجہ نیچے فہرست کی صورت میں سامنے آ جاتا ہے۔ ڈائون لوڈ بٹن صرف “کتب >ڈائون  “اور “مقالات” کی فہرست میں دستیاب ہوتا ہے ۔ اس پر کلک کرنے سے آپ کتاب یا مقالہ ڈائون لوڈ کر سکتے/سکتی ہیں۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top